واشنگٹن: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان 2026 تا 2028 اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہو گیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو کونسل کے لیے بھاری اکثریت سے ووٹ ملے، یہ انتخاب انسانی حقوق کے فروغ میں پاکستان کے کردار کا اعتراف ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان تمام رکن ممالک کی حمایت پر اظہار تشکر کرتا ہے، پاکستان TRUCE اصولوں برداشت، احترام، آفاقیت، اتفاق رائے، شراکت پر کاربند رہے گا۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کے لیے کام جاری رکھے گا۔
پاکستان 2026 تا 2028 اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب

Leave a Reply