Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عدالت کا فیصلہ آئین و قانون کی فتح، جمہوریت کے استحکام کا مظہر ہے: علی امین گنڈاپور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عدالت کا فیصلہ آئین و قانون کی فتح، جمہوریت کے استحکام کا مظہر ہے: علی امین گنڈاپور

پشاور: سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین و قانون کی فتح اور جمہوریت کے استحکام کا مظہر ہے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ عمران خان کے وژن کی عکاسی کرتا ہے کہ ادارے آئین کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں، ہم پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور اُن کے مشن کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر آئینی و قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا، عدلیہ نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ آئین کی بالادستی ہی ملکی استحکام کی ضمانت ہے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ گورنر کے حلف نہ لینے کی صورت میں سپیکر کی نامزدگی آئینی تسلسل کا بہترین حل ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں جمہوری عمل کے تسلسل کے لیے حکومت آئین کے مطابق آگے بڑھے گی، بانی پی ٹی آئی کا وژن انصاف، آئین کی پاسداری اور عوامی حق حکمرانی پر مبنی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *