Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ریلوے سٹیشن سے ملحقہ 3 کلو میٹر کی ریویمپنگ منظور قدیم علاقوں کو جدید رنگ دینے کی ذمہ داری ٹیپا کے سپرد،تیرہ ہزار آٹھ سو اٹھائیس ملین روپے کے منصوبوں سے شہر کی پہچان نئے دور میں داخل ہوگی مصری شاہ ،آزادی انٹرچینج تاریلوے سٹیشن ، سرکلر روڈ ، داتا دربار ، بھاٹی چوک کے علاقے ،ناصر باغ کی تعمیر نو ، مال روڈ کی بیوٹیفکیشن بھی منصوبے کا حصہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ریلوے سٹیشن سے ملحقہ 3 کلو میٹر کی ریویمپنگ منظور قدیم علاقوں کو جدید رنگ دینے کی ذمہ داری ٹیپا کے سپرد،تیرہ ہزار آٹھ سو اٹھائیس ملین روپے کے منصوبوں سے شہر کی پہچان نئے دور میں داخل ہوگی مصری شاہ ،آزادی انٹرچینج تاریلوے سٹیشن ، سرکلر روڈ ، داتا دربار ، بھاٹی چوک کے علاقے ،ناصر باغ کی تعمیر نو ، مال روڈ کی بیوٹیفکیشن بھی منصوبے کا حصہ

لاہور :لاہور میں ایک اور بڑے ترقیاتی منصوبے کا آغاز ہورہا ہے ۔وزیراعلیٰ نے ریلوے سٹیشن سے ملحقہ 3 کلومیٹر علاقے کی ریویمپنگ کی منظوری دیدی ۔شہر کے قدیم علاقوں کو جدید رنگ دینے کی ذمہ داری ٹیپا کے سپرد کر دی گئی ۔ تیرہ ہزار آٹھ سو اٹھائیس ملین روپے کے منصوبوں سے شہر کی تاریخی پہچان نئے دور میں داخل ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ریلوے سٹیشن سے ملحقہ 3کلومیٹر ایریا کی ریویمپنگ کی منظوری دیدی۔ ترقیاتی ذمہ داری ملنے پرٹیپا نے اس ایریا کو 3 مختلف زونز میں تقسیم کر کے کام کا پلان تیار کر لیا ہے ۔زون ون کے تحت ریلوے سٹیشن اور مصری شاہ ایریا کی ریویمپنگ ہو گی۔آزادی انٹرچینج سے ریلوے سٹیشن تک سرکلر روڈ کی بہتری کا منصوبہ بھی اسی زون کا حصہ ہوگا۔سرکلر روڈ ریویمپنگ منصوبے کی لاگت کا تخمینہ بارہ سو ملین روپے لگایا گیا ہے جبکہ یہ منصوبہ10 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔مصری شاہ ایریا کی ریویمپنگ کیلئے چھ ہزار نو سو انسٹھ ملین روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ،علاقے میں انفراسٹرکچر اپ گریڈیشن، سڑکوں کی ازسرِنو تعمیر اور بیوٹیفکیشن شامل ہوگی۔یہ منصوبہ ایک سال میں مکمل کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے ۔زون ٹو میں داتا دربار اور بھاٹی چوک کے گردونواح کے علاقے شامل کیے گئے ہیں۔داتا دربار زون میں چار کنال اراضی ایکوائر کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔یہ منصوبہ اٹھارہ سو ملین روپے سے آٹھ ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔زون تھری کے تحت مال روڈ اور ناصر باغ کے ایریا کو جدید طرز پر ڈویلپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ناصر باغ کی تعمیر نو اور مال روڈ کی بیوٹیفکیشن اس منصوبے کا اہم حصہ ہیں۔زون تھری کی تخمینہ لاگت نو سو ستاسی ملین روپے مقرر کی گئی ہے اوراسکی تکمیل چھ ماہ میں متوقع ہے ۔کچہری چوک، لوئر مال اور ملحقہ علاقوں میں انڈر پاس بنانے کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا ہے اسکی لاگت ایک ہزار پانچ سو بیس ملین روپے لگائی گئی ہے جو 10 ماہ میں مکمل ہو گا۔ٹیپا کو آؤٹ فال روڈ، ریٹیگن روڈ اور راوی روڈ کی اپ لفٹنگ کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے ۔ان سڑکوں کیلئے تیرہ سو ملین روپے کے تخمینے کی منظوری دی گئی ہے ۔یہ منصوبہ بھی10ماہ میں مکمل ہو گا۔وزیراعلیٰ نے ٹیپا کو مجموعی طور پر تیرہ ہزار آٹھ سو اٹھائیس ملین روپے کے منصوبوں کی منظوری دیدی ہے جنکی تکمیل سے لاہور کا مرکزی حصہ جدید طرزِ تعمیر اور تاریخی ورثے کا حسین امتزاج بن جائے گا۔جس سے ناصرف ٹریفک نظام میں بہتری آئیگی بلکہ شہری سہولتوں میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *