اسلام آباد:رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات 6.19 فیصد اضافے کے بعد 4ارب 80کروڑ ڈالرز تک جا پہنچیں۔ذرائع نے بتایا کہ ستمبر میں ماہانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 3.27 فیصدکا اضافہ ہوا تاہم ستمبر میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں دوفیصد سیزائد کی کمی ہوئی۔ جولائی تا ستمبر 2025کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات 4ارب80کروڑ ڈالرز رہیں جن کا حجم گزشتہ سال اسی عرصے میں 4 ارب 52 کروڑ ڈالرز رہا تھا۔
پہلی سہ ماہی میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 6.19فیصد اضافہ

Leave a Reply