لاہور:یورپی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر 17فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں یورپی یونین میں شامل ممالک سے ترسیلات زر کا حجم 1.281ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو 17فیصد زیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں حجم 1.092ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ستمبر میں یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلات زر کا حجم 424ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں 16فیصد زیادہ ہے ، گزشتہ سال ستمبر میں یورپی یونین سے ترسیلات زر کا حجم 366ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اگست کے مقابلے میں ستمبر میں یورپی یونین سے ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 2فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ اگست میں یورپی یونین میں شامل ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 433ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو ستمبر میں کم ہو کر 424 ملین ڈالر ہو گیا۔
یورپی ممالک سے ترسیلات زر میں 17فیصد اضافہ پہلی سہ ماہی میں ترسیلات کا حجم 1.281ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ،رپورٹ

Leave a Reply