بیجنگ:رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران پاکستان سے چین کو جانوروں کی خوراک میں استعمال ہونے والے آٹے اور فش میل کی برآمدات میں 17 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گوادر پرو کے مطابق چین کے جی اے سی سی کے حالیہ تجارتی اعداد و شمار سے معلوم ہواکہ جنوری سے اگست 2025 تک پاکستان نے چین کو اس زمرے میں25.19 ملین ڈالر مالیت کی اشیاء برآمد کیں جبکہ 2024 کی اسی مدت میں یہ برآمدات21.56ہ ملین ڈالر تھیں۔

Leave a Reply