Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اورنج لائن ٹرین 5اورمیٹرو بس سروس4روزبعد بحال معطلی سے لاکھوں مسافرمتاثر،قومی خزانے کو 3 کروڑ 82 لاکھ کا نقصان ہوا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اورنج لائن ٹرین 5اورمیٹرو بس سروس4روزبعد بحال معطلی سے لاکھوں مسافرمتاثر،قومی خزانے کو 3 کروڑ 82 لاکھ کا نقصان ہوا

لاہور:لاہور میں شہریوں کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کی دو بڑی سہولتیں دوبارہ فعال ہو گئیں۔5روز بند رہنے والی اورنج لائن ٹرین اور4روز معطل رہنے والی میٹرو بس سروس بحال کر دی گئی۔شہر کا ماس ٹرانزٹ سسٹم معطل ہونے پر لاکھوں شہری سفری مشکلات کا شکار رہے ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اورنج ٹرین کی بندش سے چار لاکھ دس ہزارجبکہ میٹرو بس بندش سے سات لاکھ چالیس ہزار افراد کو سفر میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔بندش پر قومی خزانے کو مجموعی طور پر تین کروڑ بیاسی لاکھ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ اورنج لائن ٹرین کی بندش سے ایک کروڑ تئیس لاکھ جبکہ میٹرو بس معطلی سے دو کروڑ انسٹھ لاکھ کاخسارہ ہوا۔ دونوں سروسز کو راستوں کی بندش اور حفاظتی اقدامات پرعارضی بند کیا گیا تھا۔ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق اورنج ٹرین اورمیٹرو بس سروس مکمل روٹ پر بحال کر دی گئی ہے ۔تمام سٹیشنز کھول دیئے گئے ہیں ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *