Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سرکاری کالجز سولر پر منتقل کرنے کا فیصلہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، شعبہ انرجی پنجاب کا پلان تیار، ایم او یو پر دستخط،انرجی ڈیپارٹمنٹ ابتدائی طور پر 355کالجوں کو سولر پر منتقل کرنے میں مدد فراہم کرے گا 176مردانہ،179خواتین کے کالجز شامل، منصوبہ تین مراحل میں مکمل کیا جائیگا، تنصیب پر 2941ملین خرچ آئے گا،بجلی کی مد میں1346ارب روپے کی بچت ہوگی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سرکاری کالجز سولر پر منتقل کرنے کا فیصلہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، شعبہ انرجی پنجاب کا پلان تیار، ایم او یو پر دستخط،انرجی ڈیپارٹمنٹ ابتدائی طور پر 355کالجوں کو سولر پر منتقل کرنے میں مدد فراہم کرے گا 176مردانہ،179خواتین کے کالجز شامل، منصوبہ تین مراحل میں مکمل کیا جائیگا، تنصیب پر 2941ملین خرچ آئے گا،بجلی کی مد میں1346ارب روپے کی بچت ہوگی

ملتان:پنجاب بھر کے سرکاری کالجز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کافیصلہ ، تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے کالجز کو سولر سسٹم پرمنتقل کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔اس سلسلے میں محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور انرجی ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے پلان تیار کرلیا او ر دونوں محکموں کے درمیان ایم او یو بھی سائن ہوگیا ہے جس کے تحت انرجی ڈیپارٹمنٹ 355 کالجوں کو سولرائز کرنے میں مدد دے گا علاوہ ازیں طالب علموں کی الیکٹرک موٹر سائیکلز کو چارج کرنے کیلئے چارجنگ سٹیشن بھی بنائے جائیں گے ۔ان کالجوں میں 176مردانہ اور 179خواتین کالجز شامل ہوں گے ۔ یہ کام تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا پہلے مرحلے میں 43کالجوں اور ان میں 24ای وی سٹیشن نصب کئے جائیں گے ۔دوسرے مرحلے میں 190 کالجوں کو سولرائز کیا جائے گا اور 67ای وی سٹیشن لگائے جائیں گے جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے میں 144 کالجوں کو سولرائز کیا جائے گا اور 44 ای وی سٹیشن نصب کئے جائیں گے ۔ان تمام کی تنصیب پر 2941ملین روپے خرچہ آئے گا اور سالانہ 1346 روپوں کی بچت ہوگی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *