Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
علی امین گنڈاپور کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پر رپورٹ طلب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

علی امین گنڈاپور کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پر رپورٹ طلب

پشاور:سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست کی سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے کی، عدالت نے وفاقی حکومت سے 14 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔وکیل درخواست گزار بشیر خان وزیر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، بیرونی ملک سفر نہیں کرسکتے۔وکیل کے مطابق درخواست گزار بیرون ملک جانا چاہتے ہیں، نام لسٹ میں ہونے کی وجہ سے نہیں جاسکتے۔نمائندہ ایف آئی اے کے مطابق درخواست گزار کا نام سٹاپ لسٹ میں ہے، اس حوالے سے رپورٹ جمع کریں گے، عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین سے 14 دن میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *