Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈالر کی قدر میں معمولی کمی،تولہ سونا6900روپے مہنگا تولہ سونا4لاکھ 35ہزار 100،دس گرام 3لاکھ 73ہزار 28پر جاپہنچا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈالر کی قدر میں معمولی کمی،تولہ سونا6900روپے مہنگا تولہ سونا4لاکھ 35ہزار 100،دس گرام 3لاکھ 73ہزار 28پر جاپہنچا

کراچی:انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا،ادھر عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر1پیسے کی کمی سے 281.15 روپے پر بند ہو ا۔ یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 281.16 روپے پر بند ہوئی تھی ۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 69 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4140 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 6 ہزار 900 روپے کے ہوشربا اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 35 ہزار 100 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا ۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 916 روپے کے بڑے اضافے سے 3 لاکھ 73 ہزار 28 روپے ہوگئی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 247 روپے پر مستحکم رہی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *