کراچی:اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں سرمایہ کاری 11 ارب 10 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئی، ستمبر 2025 میں مزید 10 ہزار 601 نئے کھاتے کھولے گئے جس سے مجموعی تعداد 8 لاکھ 62 ہزار 357 ہوگئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر کے دوران روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں 19 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے جبکہ اسی عرصے میں 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالر نکلوائے گئے ۔رپورٹ کے مطابق ستمبر 2020 سے ستمبر 2025 تک روشن اکاؤنٹس سے مجموعی طور پر 1 ارب 87 کروڑ ڈالر نکلوائے جاچکے ہیں جبکہ اسی مدت میں 7 ارب 11 کروڑ ڈالر پاکستان میں خرچ کیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق صرف ستمبر 2025 کے دوران 11.7 کروڑ ڈالر مختلف منصوبوں اور سرمایہ کاریوں پر صرف ہوئے ۔اسٹیٹ بینک کی مزید تفصیلات کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں واجب الادا ڈپازٹس کی مالیت 2 ارب 11 کروڑ ڈالر ہے ۔ علاوہ ازیں بینک ماہرین کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعے سرمایہ کاری، ادائیگیوں اور بچت کے مواقع پہلے سے زیادہ آسان ہوگئے ہیں۔
آر ڈی اے میں سرمایہ کاری 11.10ارب ڈالر سے تجاوز ستمبر میں 19کروڑ ڈالر جمع ،مزید 10601 نئے کھاتے کھولے گئے ،اسٹیٹ بینک

Leave a Reply