Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کسانوں کیلئے ریلیف،آسان زرعی قرض پروگرام متعارف 75 فیصد قرض بیج، کھاد و فیول،25فیصدنقد رقم کی صورت میں دیا جائے گا این ایس ایف ایس آئی کی موبائل ایپ زرخیر کے نام سے لانچ ،اسٹیٹ بینک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کسانوں کیلئے ریلیف،آسان زرعی قرض پروگرام متعارف 75 فیصد قرض بیج، کھاد و فیول،25فیصدنقد رقم کی صورت میں دیا جائے گا این ایس ایف ایس آئی کی موبائل ایپ زرخیر کے نام سے لانچ ،اسٹیٹ بینک

کراچی:حکومت نے چھوٹے کسانوں کیلئے بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے آسان زرعی قرضہ پروگرام متعارف کرادیا ہے جس کے تحت کسان اب گھر بیٹھے آن لائن درخواست کے ذریعے بغیر کسی ضمانت کے قرض حاصل کرسکیں گے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے اس اسکیم کو نیشنل سبسسٹنس فارمرز سپورٹ انیشی ایٹویا این ایس ایف ایس آئی کے نام سے تیار کیا ہے جس کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافے اور چھوٹے کاشتکاروں کو سہولت فراہم کرنا ہے ۔سرکلر کے مطابق اس اسکیم کے تحت کسانوں کو زرعی قرض کا 75 فیصد حصہ نقد رقم کے بجائے بیج، کھاد، زرعی ادویات اور فیول جیسی ضروری اشیاء کی صورت میں فراہم کیا جائے گا جبکہ باقی 25 فیصد رقم نقد دی جائے گی۔اس پروگرام کے ذریعے کسانوں کو مالی معاونت کے ساتھ ایگری کلچرل سروسز بھی فراہم کی جائیں گی ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق این ایس ایف ایس آئی سسٹم کی موبائل ایپ کو زرخیر کے نام سے لانچ کیا گیا ہے جس کے ذریعے چھوٹے کسان قرض کیلئے درخواست دے سکیں گے اور اپنی فائل کی پیش رفت باآسانی ٹریک کرسکیں گے ۔حکومت کی جانب سے اس اسکیم کے تحت قرضوں پر 10 فیصدفرسٹ لاس کوریج فراہم کی جائے گی جبکہ ہر قرض پر 10 ہزار روپے کی سبسڈی بھی دی جائے گی تاکہ کسان مالی دباؤ سے محفوظ رہیں۔ اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو اس اسکیم کے تحت قرضوں کی فراہمی اور عملدرآمد باضابطہ ہدایات جاری کردی ہیں ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *