Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 210پوائنٹس بڑھ گیا منافع خوری سے تیزی کی رفتار محدود،100انڈیکس 165686پوائنٹس پر بند – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 210پوائنٹس بڑھ گیا منافع خوری سے تیزی کی رفتار محدود،100انڈیکس 165686پوائنٹس پر بند

کراچی:اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو تیزی رہی ۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا۔ آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے کی خبر پر سرمایہ کاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100انڈیکس زبردست تیزی کے ساتھ ایک لاکھ 67 ہزار کی بلند سطح عبور کرگیا،بعدازاں پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان غالب آگیا جس سے تیزی کی رفتار محدود ہوگئی۔کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای 100 انڈیکس 210 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 65 ہزار 686 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 459 پوائنٹس کے اضافے سے 100,785.80 پوائنٹس پر بند ہواتاہم کے ایس ای 30 انڈیکس 111.59 پوائنٹس کی کمی سے 50,923 پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر489کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہواجس میں سے 249کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،204میں کمی اور36میں استحکام رہا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *