Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا ،تولہ سونا5800روپے مزیدمہنگا تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 900،دس گرام 3لاکھ 78 ہزار کی بلند سطح پرجاپہنچا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا ،تولہ سونا5800روپے مزیدمہنگا تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 900،دس گرام 3لاکھ 78 ہزار کی بلند سطح پرجاپہنچا

کراچی:زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ ادھر سونے کے نرخوں میں اضافے کا سلسلہ تھم نہیں رہا، بدھ کوبھی ہوشربا اضافے کے بعد قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر3پیسے کی کمی سے 281.12 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 282روپے 15 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 58 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 4198 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5800 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 40 ہزار 900 روپے پر جاپہنچا ۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4972 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 78 ہزار روپے ہوگئی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 90 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 5337 روپے پر جاپہنچیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *