Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
راول ڈیم، گندگی پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی شروع ڈیم کے اطراف صفائی مہم کا آغاز، طلبہ، سول سوسائٹی کے نمائندگان، شہریوں کی شرکت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

راول ڈیم، گندگی پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی شروع ڈیم کے اطراف صفائی مہم کا آغاز، طلبہ، سول سوسائٹی کے نمائندگان، شہریوں کی شرکت

اسلام آباد: چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر راول ڈیم کے اطراف صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ مہم میں سی ڈی اے سمیت سکول، کالج و یونیورسٹی کے طلباء و طالبات، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر راول ڈیم کے اردگرد گندگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے صفائی مہم میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات، سول سوسائٹی اور شہریوں کیلئے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم گندگی کے خلاف بیداری پیدا کرنے اور عوام میں شہری ذمہ داری کا جذبہ پروان چڑھانے کے مقصد سے شروع کی گئی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد آبی حیات اور اسلام آباد کے قدرتی ماحول کو تحفظ فراہم کرنا ہے، یہ اقدام نہ صرف راول ڈیم کے قدرتی حسن کو بحال رکھنے میں معاون ثابت ہوگا بلکہ شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *