Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح، چیف کمشنر جرائم کی روک تھام کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں، محمد علی رندھاواتمام مرکزی سڑکیں کھلی، زندگی معمول کے مطابق چل رہی، اجلاس کو بریفنگ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح، چیف کمشنر جرائم کی روک تھام کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں، محمد علی رندھاواتمام مرکزی سڑکیں کھلی، زندگی معمول کے مطابق چل رہی، اجلاس کو بریفنگ

اسلام آباد: چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آئی جی سید علی ناصر رضوی، سی ڈی اے بورڈ ممبران، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ڈی جی اسلام آباد سیف سٹی، ڈی آئی جی آپریشنز سمیت اسلام آباد پولیس، سی ڈی اے اور آئی سی ٹی کے سینئر افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد شہر کی امن و امان کی صورتحال کی مزید بہتری اور جرائم کے روک تھام کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔چیف کمشنر نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کی جان و مال اور عزت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح اور اسکو یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ اجلاس کو بتایا گیا اسلام آباد کی تمام مرکزی شاہراہوں اور سڑکیں ٹریفک کیلئے مکمل کھلی ہیں اور کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ اسی طرح شہر میں ٹریفک کے ساتھ کاروبار زندگی بھی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *