Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو سعودی ہم منصب کا ٹیلی فون، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو سعودی ہم منصب کا ٹیلی فون، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: نائب وز یراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو سعودی ہم منصب نے ٹیلی فون کال کی جس میں خطے کی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔وزارت امور خارجہ کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق نائب وز یراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ٹیلی فونک کال موصول ہوئی۔ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت خارجہ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے مملکتِ سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قریبی رابطہ رکھے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *