Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل سلامت: افغان طالبان کے دعوے بے نقاب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل سلامت: افغان طالبان کے دعوے بے نقاب

راولپنڈی : چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل سلامت ہے، افغان طالبان کے جھوٹے دعوے بے نقاب ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق آئی جی ایف سی (نارتھ) نے چمن سیکٹر کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا، دورے کا مقصد موجودہ آپریشنل حالات کا جائزہ لینا اور ٹروپس کو شاباش دینا تھا، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باب دوستی پاکستان کی جانب اپنی مکمل اصل حالت میں موجود ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز افغان طالبان رجیم کے سرکاری ترجمان نے باب دوستی کو تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا، درحقیقت افغانستان کی جانب کا گیٹ افغان طالبان نے خود بارودی مواد کے ذریعہ تباہ کرکے ڈرامہ رچایا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ افغان طالبان مذہب کا لبادہ اوڑھ کر جھوٹے پروپیگنڈا کے ذریعے منافرت پھیلا رہے ہیں، ایسی خبروں پر کان نہیں دھرنا چاہیے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *