Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سپریم کورٹ بار انتخابات: عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سپریم کورٹ بار انتخابات: عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید نے مختلف شہروں سے واضح برتری حاصل کرتے ہوئے میدان مار لیا۔لاہور میں ہارون الرشید نے 629 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل حامد خان گروپ کے توفیق آصف نے 431 ووٹ لیے، سیکرٹری کی نشست پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے ملک زاہد اسلم اعوان 596 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے جبکہ حامد خان گروپ کے سیکرٹری کی سیٹ پر میاں عرفان اکرم نے 441 ووٹ لیے۔کراچی میں بھی ہارون الرشید 195 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جب کہ توفیق آصف نے 185 ووٹ حاصل کیے، سوات سے ہارون الرشید نے 27 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ توفیق آصف کو 23 ووٹ ملے، سکھر میں ہارون الرشید نے 55 ووٹ اور توفیق آصف نے 15 ووٹ حاصل کیے جبکہ بنوں سے ہارون الرشید نے 25 اور توفیق آصف نے 5 ووٹ لیے۔اسی طرح ملتان میں بھی عاصمہ جہانگیر گروپ کو برتری حاصل رہی، جہاں ہارون الرشید نے 135 ووٹ حاصل کیے اور توفیق آصف نے 115 ووٹ لیے، غیر حتمی نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کو ملک بھر میں نمایاں برتری حاصل ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *