شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں خارجیوں کی سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد خارجیوں نے معصوم بچوں اور عورتوں پر بزدلانہ خود کش حملہ کر دیا، 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کھادی پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے بزدلانہ خود کش حملے کی ناکام کوشش کی، فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خود کش حملے میں جل کر 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔
شمالی وزیرستان میں گل بہادر گروپ کا خودکش حملہ، 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق

Leave a Reply