Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چین میں کرپشن کے الزامات پر 9 سینئر جرنیل فوج سے برطرف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چین میں کرپشن کے الزامات پر 9 سینئر جرنیل فوج سے برطرف

بیجنگ: چین میں کمیونسٹ پارٹی نے کرپشن کے الزامات پر فوج کے 9 اعلیٰ جرنیلوں کو پارٹی اور فوج سے نکال دیا ہے۔چین کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 9 افراد، جن میں سے زیادہ تر سینئر جنرل اور پارٹی کی فیصلہ ساز مرکزی کمیٹی کے ارکان تھے، پر سنگین مالیاتی جرائم کا شبہ ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سرکاری بیان میں اس کارروائی کو بدعنوانی کے خلاف مہم کا حصہ قرار دیا گیا ہے لیکن مغربی تجزیہ کار اسے سیاسی اقدام کے طور پر بھی دیکھتے ہیں۔چین میں فوج سے نکالے گئے اعلیٰ جرنیلوں میں سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین ہی ویڈونگ اور راکٹ فورس کے کمانڈر وانگ ہوبن بھی شامل ہیں، یہ کارروائی پارٹی کے کنونشن سے پہلے ہوئی ہے جہاں مرکزی کمیٹی ملک کی اقتصادی ترقی کے منصوبے پر بحث کرے گی اور نئے اراکین کو ووٹ دے گی۔ہی ویڈونگ چینی فوج میں دوسرے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز تھے۔ویڈونگ کو آخری بار مارچ میں دیکھا گیا تھا اور عوامی نقطہ نظر سے ان کی طویل غیر موجودگی نے ان قیاس آرائیوں کو ہوا دی کہ وہ فوج کے اعلیٰ افسروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے تحت زیر تفتیش تھے۔وزارتِ دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان نو افراد نے پارٹی ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی کی تھی اور ان پر بڑی رقم خردبرد کرنے سمیت سنگین نوعیت کے دیگر الزامات تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *