Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شہر میں بڑے پیمانے پر شجر کاری کا منصوبہ گرین بیلٹس ،چوکوں، چوراہوں پر سدا بہار،موسمی پھولوں ،پودوں کی شجر کاری کی جائے گی، شہرکی تزئین وآرائش کیلئے سپیشل ٹاسک فورس تشکیل،منصوبہ پر عمل شروعجسٹروفا،چاندنی،میری گولڈ،ڈوراف،ایسپیراگراس،ایری سین،فائیکس سٹار لائٹ، ایکلیفا ، ڈرائیسینیا کے پودے لگائے جائیں گے ،ڈی جی پی ایچ سے کریم بخش کی گفتگو – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شہر میں بڑے پیمانے پر شجر کاری کا منصوبہ گرین بیلٹس ،چوکوں، چوراہوں پر سدا بہار،موسمی پھولوں ،پودوں کی شجر کاری کی جائے گی، شہرکی تزئین وآرائش کیلئے سپیشل ٹاسک فورس تشکیل،منصوبہ پر عمل شروعجسٹروفا،چاندنی،میری گولڈ،ڈوراف،ایسپیراگراس،ایری سین،فائیکس سٹار لائٹ، ایکلیفا ، ڈرائیسینیا کے پودے لگائے جائیں گے ،ڈی جی پی ایچ سے کریم بخش کی گفتگو

ملتان :پی ایچ اے ملتان کا شہر کی گرین بیلٹس اور چوکوں پر سدا بہار اور موسمی پھولوں اور پودوں کی شجرکاری کا فیصلہ کر لیا ہے ۔شہر کی مصروف و معروف گرین بیلٹس اور چوکوں پر سدا بہار اور پھولدار پودے لگا نے کا آغاز کر دیا گیا ہے ان میں جسٹروفا،چاندنی،میری گولڈ، ڈوراف، ایسپیراگراس،ایری سین،فائیکس سٹار لائٹ، ایکلیفا اور ڈرائیسینیاقابل ذکر ہیں۔اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے کہا کہ شہر کی گرین بیلٹس اور چوکوں کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔سی ایم پنجاب کے گرین ویژن کے عین مطابق کمشنر ملتان عامر کریم خان کی سر براہی میں شہر کی خوبصورتی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ گرین بیلٹس اور پارک بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہیں۔اُنھوں نے مزید کہا کہ شہر کی گرین بیلٹس اور چوک کی تزئین و آرائش کے لئے سپیشل ٹاسک فورس بنائی گئی ہے جو مستعدی سے گرین بیلٹس کی بہتری کے لئے مصروف عمل ہے نومبر اور دسمبر میں شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس خوبصورت منظر پیش کریں گے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *