ملتان:سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملک میں امن و امان برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ، ہم تاجروں کے تعاون اور جذبہ حب الوطنی کو سراہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق کے دفتر میں ملاقات کے دوران تاجر نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے صدر ظفر اقبال صدیقی، جنوبی پنجاب کے صدر چودھری طارق کریم، شیخ طاہر امجد، احتشام الحق، عزیزالرحمن انصاری، خواجہ عمار یاسر، خواجہ یاسر اشفاق، ملک اختر حسین، شیخ غلام مرتضیٰ اور خواجہ احمد نبیل شریک تھے ۔
تاجر برادری امن وامان کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہی ، سی پی او ملتان

Leave a Reply