ایبٹ آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم ان دہشت گردوں کو لگام ڈالے جن کے ٹھکانے افغانستان میں ہیں اور وہ افغان سرزمین کو پاکستان کے اندر سفاکانہ حملوں کے لیے ستعمال کر رہے ہیں، بھارتی فوجی قیادت کو خبردار کرتا ہوں کہ جوہری ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، ہم اپنی اس مقدس سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پی ایم اے کاکول میں 152 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا میرے لیے انتہائی اعزاز اور باعث فخر ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ میں بنگلہ دیش، عراق، مالی، مالدیپ، نائیجیریا، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس کو بھی اس عظیم ادارے سے تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
طالبان رجیم افغانستان سے پاکستان پر حملے کرنے والی پراکسیز کو لگام ڈالے: فیلڈ مارشل

Leave a Reply