Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی نئی مثال قائم کی ہے: وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی نئی مثال قائم کی ہے: وزیراعظم

جہانیاں : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی نئی مثال قائم کی ہے۔پنجاب کے شہر جہانیاں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف کامیابی افواج پاکستان کی جرات، بہادری اور اللہ کے فضل و کرم کا نتیجہ ہے،پنجاب میں ٹرانسپورٹ، تعلیم، صحت اور سڑکوں کے منصوبوں سے عوامی ریلیف یقینی بنایا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ شبانہ روز محنت سے ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے،ملکی معیشت کے تمام اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، بھارت کے خلاف عظیم فتح نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقتدار سنبھالا تو ملک کو شدید معاشی بحران اور دیوالیہ کا سامنا تھا، گزشتہ ڈیڑھ سال میں دیوالیہ کے خطرے سے نکل کر معاشی استحکام کی راہ اختیار کی، ہمیں دیانت اور محنت کے ساتھ دن رات کام کرنا ہوگا۔شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی نئی مثال قائم کی، تمام سیاسی قوتوں کو اختلافات سے بالاتر ہوکر قومی مفاد میں مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان کی ترقی ہی سب کی کامیابی ہے، ملک کے خوابوں کو حقیقت بنانا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف دفاعی میدان میں عظیم فتح نصیب ہوئی، غزہ میں جنگ بندی بڑی انسانی خدمت ہے، پاکستان کو کردار ادا کرنے پر فخر ہے اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں نئی گرمجوشی پیدا ہوئی ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ آیئے! مل کر پاکستان کو عظیم بنائیں، مریم نواز اور اُن کی ٹیم نے پنجاب میں محنت، دیانت اور خلوص سے عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *