Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ،مصدق ملک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیر مصدق ملک نے سیمسن گروپ آف کمپنیز کی بین الاقوامی مشاورتی بورڈ سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت لارڈ عامر سرفراز آف کینسنگٹن، رکن ہاؤس آف لارڈز (برطانیہ) اور۔جنرل پیٹرک سینڈر، سابق سربراہ برطانوی فوج نے کی۔ پاکستان میں خصوصاً شمالی علاقہ جات میں ماحولیاتی سیاحت (ایکو ٹورزم) کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مصدق ملک نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں جو قدرتی مناظر، جنگلات اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے مقامی آبادی کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں۔ سیمسن گروپ کی جانب سے ملک بھر میں اپنے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی کے تحت 10 کروڑ درخت لگانے کے عزم پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے اس بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے کی شمولیت حکومت کے ماحولیاتی اہداف کے حصول میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *