لاہور : لاہور میں عوامی سفری سہولت میٹرو بس سروس محدود کر دی گئی۔سکیورٹی خدشات کے باعث محکمہ ٹرانسپورٹ نے جزوی بندش کا فیصلہ کیا۔میٹرو بس سروس اب صرف گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلائی گئی۔ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک بس سروس بند کی گئی۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق سکیورٹی وجوہات کے پیشِ نظر یہ اقدام اٹھایا گیا۔ادھر اورنج لائن ٹرین مکمل طور پر چلائی گئی،تاہم دو سٹیشن، بند روڈ اور ملتان روڈ سٹیشن بند کیے گئے ۔ شہریوں کو متبادل سفری ذرائع اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔

Leave a Reply