Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈی آئی جی کا ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ ،امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا عملہ سے ملاقات ، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی ،جواد طارق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈی آئی جی کا ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ ،امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا عملہ سے ملاقات ، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی ،جواد طارق

اسلام آباد:ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس جواد طارق نے ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا، اس موقع پر دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے ، ڈی آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا،ڈیوٹی پر موجود افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں الرٹ رہنے کی ہدایت کی انہوں نے افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہرافسر چوکس رہے ، شہریوں کے تحفظ میں کوئی کمی برداشت نہیں کی جائے گی، شہر میں امن و امان کا تسلسل ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے ، کسی بھی قسم کی شرپسندی یا قانون شکنی کی صورت میں قانون فوری حرکت میں آئے گا اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *