Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
انجمن تاجران کا ایس ایم ایز کیلئے خصوصی پالیسی بنانے کامطالبہ حکومت اڑان پاکستان پر پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کرے ،صدراشرف بھٹی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

انجمن تاجران کا ایس ایم ایز کیلئے خصوصی پالیسی بنانے کامطالبہ حکومت اڑان پاکستان پر پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کرے ،صدراشرف بھٹی

لاہور:آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدراشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت پائیدار ترقی کے پانچ سالہ پروگرام’’اڑان پاکستان‘‘پر پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کرے ،بڑے پیمانے پر روزگار کا ذریعہ بننے والے مقامی کاروبار وں کی ترقی پر بھی توجہ مرکوز کی جائے اور اس حوالے سے منصوبوں کو اس طرز کے قومی پروگراموں میں شامل کرنے کی ضرورت ہے ۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ معیشت کی ترقی کے لئے برآمدات کا فروغ ضروری ہے اور ہر آنے والی حکومت برآمدی صنعتوں کو کئی طرح کی مراعات اور یلیف بھی دیتی ہے لیکن حکومت چھوٹے کاروبار کی ترقی پر بھی توجہ مرکوز کرے کیونکہ یہ بھی وسیع پیمانے پر روزگار فراہم کرنے کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت چھوٹے کاروباروں ،ایس ایم ایز کے لئے خصوصی پالیسی بنائے اورانہیں بھی مراعات دی جائیں ،تاجروں کو یوٹیلیٹی بلز میں خصوصی رعایت دی جائے اور صفائی کے نام پر کارپوریشن کی غیر ضروری فیسوں سے چھٹکارا دلایا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *