Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ملک کسی نئے بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا : مقررین امت میں اتحاد کی ضرورت : مولانا امجد ودیگر کا ختم نبوت کانفرنس سے خطاب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ملک کسی نئے بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا : مقررین امت میں اتحاد کی ضرورت : مولانا امجد ودیگر کا ختم نبوت کانفرنس سے خطاب

لاہور:بے دینی اور الحاد کے فتنوں کا مقابلہ قوم وحدت اور یگانگت کے ساتھ ہی کر سکتی ہے ، موجودہ حالات بہت نازک ہیں، اس وقت امت میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے ،اس کے لیے علما کرام نے ماضی میں بھی کردار ادا کیا ،آج بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور مستقبل میں بھی کرتے رہیں گے ۔یہ باتیں جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے جامعہ قاسمیہ لاجپت نگر روڈ شاہدرہ میں ختم نبوت کانفرنس اور مدرسہ حبیبیہ میں تقسیم اسناد و دستار بندی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ان اجتماعات سے مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے ،حافظ اشرف گجر، قاری شبیر احمد عثمانی، قاری نذیر احمد،مولانا عثمان،قاری عمر فاروق ،مولانا حافظ محمد قاسم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔مولانا نے کہاکہ وطن عزیز میں اسلامی نظام کے نفاذ اور آئین اور اس کے اسلامی دفعات کے تحفظ کے لیے پرامن جدوجہد علما عوام کی ذمہ داری ہے ،اسی ذمہ داری کو اکابرین نے نبھایا اور آج بھی علما اس مشن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ملک کسی نے بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا ،انتشار اور خلفشار سے دشمن فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *