Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
طورخم بارڈ ربد ستور بند،آمد رفت معطل تاجروں،ٹرانسپورٹرز کو یومیہ کروڑوں کا نقصان پھلوں و دیگر سامان سے لدی ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں، بارڈرکی بندش سے یومیہ83کروڑ روپے کی دوطرفہ تجارت متاثر انگور 400 سے 800 ، انار 300 سے 600 ، سیب 200 سے بڑھ کر 400 روپے کلو ہو گیا ،تجارتی سرگرمیاں مکمل معطل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

طورخم بارڈ ربد ستور بند،آمد رفت معطل تاجروں،ٹرانسپورٹرز کو یومیہ کروڑوں کا نقصان پھلوں و دیگر سامان سے لدی ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں، بارڈرکی بندش سے یومیہ83کروڑ روپے کی دوطرفہ تجارت متاثر انگور 400 سے 800 ، انار 300 سے 600 ، سیب 200 سے بڑھ کر 400 روپے کلو ہو گیا ،تجارتی سرگرمیاں مکمل معطل

اسلام آباد:سرحدی کشیدگی کی وجہ سے پاک افغان بارڈر کی بندش کی بنا پر سرحد وں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جبکہ پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئیں ۔طورخم بارڈر بند ہونے سے پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھاگیا ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق انگور کی فی کلو قیمت 400 سے بڑھ کر 800 روپے جبکہ انار فی کلو 300 سے بڑھ کر 600 روپے ہو گیا ہے ۔اسی طرح سیب کی فی کلو گرام قیمت 200 سے بڑھ کر 400 روپے ہو گئی ہے ۔ پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم تجارتی گزرگاہ آٹھویں روز بھی بند رہی ، پھلوں و دیگر اشیا سے لدی ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنسی ہو ئی ہیں ، دو طرفہ تجارت، کاروباری سرگرمیاں اور آمدورفت مکمل طور پر معطل ہے ۔پاکستان افغانستان کو سیمنٹ، ادویات، کپڑا، تازہ پھل، سبزیاں اور دیگر اشیا برآمد کرتا ہے جبکہ افغانستان سے پاکستان کو کوئلہ، سوپ سٹون، خشک اور تازہ پھل اور دیگر اشیا درآمد کی جاتی ہیں۔ سرحدی علاقے میں کاروبار بند ہونے سے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو روزانہ کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے ۔کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم گزرگاہ سے یومیہ اوسطا ً 83 کروڑ روپے کی دوطرفہ تجارت ہوتی ہے جس میں 58 کروڑ روپے کی ایکسپورٹ اور 25 کروڑ روپے کی درآمد ات شامل ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *