اسلام آباد:ملک بھر میں ایک کلو ٹماٹر کی قیمت پانچ سوروپے تک پہنچ گئی،ٹماٹر کی آسمان کو چھوتی ہو ئی قیمتوں کا سن کر شہریوں کے چہرے لال پیلے ہو گئے ۔ ا سلام آباد،راولپنڈی ،پشاور ،لاہور و دیگر شہروںمیں ٹماٹر کو پر لگ گئے ۔ جڑواں شہروں کے اتوار بازاروں سے ٹماٹر غائب ہو گئے جبکہ تمام بڑے اور چھوٹے شہروں میں ٹماٹر کی قیمت مرغی کے گوشت سے بھی بڑھ گئی ہے ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ٹماٹرکی قیمت میں اضافہ نئی فصل نہ ہونے ، ایران سے کم سپلائی، افغانستان سے سپلائی متاثر ہونے اور طلب میں اضافے کی وجہ سے ہوا ۔ شہری ٹماٹر کی قیمت میں بے تحاشا اضافے پر تلملا اٹھے ہیں ا ور انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی قیمت فوری کنٹرول کی جا ئے ۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ منڈی سے ٹماٹر 400 روپے کلو خرید کر سرکار ی ریٹ پر فروخت کرنا ممکن نہیں۔

Leave a Reply