Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آغا خان ٹیچنگ ہسپتال کیلئے تعاون کرینگے،چیئرمین سی ڈی اے منصوبہ صحت کے شعبہ میں اہم سنگ میل،لوکیشن سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آغا خان ٹیچنگ ہسپتال کیلئے تعاون کرینگے،چیئرمین سی ڈی اے منصوبہ صحت کے شعبہ میں اہم سنگ میل،لوکیشن سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی راندھاوا نے پریذیڈنٹ آغا خان یونیورسٹی ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین، آغا خان بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین ذاکر محمود و دیگر ممبران سے ملاقات کی، چیئرمین سی ڈی اے نے خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں اسلام آباد میں آغا خان یونیورسٹی کے تحت ایک جدید ترین ٹیچنگ و ٹرثری کیئر ہسپتال کے قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پریذیڈنٹ آغا خان یونیورسٹی کی جانب سے اسلام آباد میں اعلیٰ معیار کی میڈیکل ٹیچنگ و بہترین طبی خدمات کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات میں اسلام آباد میں آغا خان یونیورسٹی کے ٹیچنگ ہسپتال کے قیام کیلئے پرائم لوکیشن سمیت عوام کیلئے آسان قابل رسائی جگہ مختص کرنے کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین نے آغا خان یونیورسٹی کے ٹیچنگ ہسپتال کے قیام کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آغا خان یونیورسٹی کا یہ منصوبہ اسلام آباد کی صحت و میڈیکل کی تعلیم کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ادھر چیئرمین نے پارک روڈ پر قائم سی ڈی اے ماڈل نرسری کا دورہ کیا اور سی ڈی اے ماڈل نرسری کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔ نرسری کی اپ گریڈیشن، بحالی اور اسے ’گارڈینیا حب‘ میں تبدیل کرنے کے حوالے سے تعمیراتی کاموں پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *