اسلام آباد:وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال کی صدارت میں تھیلیسیمیا کی روک تھام اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کو عوام کیلئے آسان بنانے کیلئے اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی سیکرٹری صحت سمیت حکام نے شرکت کی۔ ہسپتالوں کے سربراہان سی ای او این آئی ایچ اور پیتھ ویل سینٹر آف ہیماٹولوجی اینڈ بون میرو ٹرانسپلانٹ کے ماہرین بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں تھیلیسیمیا کی روک تھام، بون میرو ٹرانسپلانٹ کے نظام میں بہتری کیلئے سفارشات پیش کی گئیں، وزیر صحت نے کہا کہ تھیلیسیمیا کی بیماری کی روک تھام کیلئے مربوط حکمتِ عملی تشکیل دی جائے، بون میرو ٹرانسپلانٹ کے طر یقہ کار کو عام شہریوں کیلئے آسان بنانے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں، ملک بھر میں تھیلیسیمیا کی روک تھام کیلئے سکریننگ پروگرامز اور آگاہی مہمات کو تیز کیا جائے، بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹرز میں جدید سہولیات فراہم کرنے اور ڈونر رجسٹری کے قیام کیلئے بھی عملی اقدامات کیے جائیں۔ ادھر وزیر صحت نے گزشتہ روز نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کا دورہ کیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر این آئی ایچ نے ڈیٹا سینٹرز کے امور بارے بریفننگ دی۔، مصطفی کمال نے کہا کہ جس کے ذریعے ملک بھر سے موصول ہونے والی صحت سے متعلق شکایات کو مؤثر انداز میں ریکارڈ کیا جاسکے۔ یہ معلومات صوبوں اور اضلاع تک پہنچا کر فوری عملی اقدامات کیے جائیں۔
تھیلیسیمیا کی روک تھام کیلئے مربوط حکمتِ عملی ضروری، وزیر صحت بون میرو ٹرانسپلانٹ کے طریقہ کار کو آسان بنایا جائے، مصطفی کمال کا اجلاس سے خطا ب

Leave a Reply