Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بلدیہ عظمیٰ کاالیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز بنانے کا فیصلہ شہر کے اہم مقامات پر اسٹیشنز کے قیام کا عمل فوری شروع کریں ،میئرکی ہدایت قدم کراچی کو سبز، جدید اور پائیدار شہر بنانے کے وژن سے ہم آہنگ ،مرتضیٰ وہاب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بلدیہ عظمیٰ کاالیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز بنانے کا فیصلہ شہر کے اہم مقامات پر اسٹیشنز کے قیام کا عمل فوری شروع کریں ،میئرکی ہدایت قدم کراچی کو سبز، جدید اور پائیدار شہر بنانے کے وژن سے ہم آہنگ ،مرتضیٰ وہاب

کراچی:میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ماحولیاتی طور پر دوستانہ ٹرانسپورٹیشن کو فروغ دینے اور شہریوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے مقصد کے تحت بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر بھر میں الیکٹرک وہیکل (ای وی) چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس کے دوران میئر کراچی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ شہر کے اہم مقامات پر الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا عمل فوری طور پر شروع کریں تاکہ کاربن کے اخراج میں کمی لائی جا سکے اور شہریوں کو الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی ترغیب دی جا سکے ،پہلے مرحلے میں شارع فیصل، ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ اور اسٹیڈیم روڈ سمیت دیگر مرکزی شاہراہوں پر ای وی چارجنگ اسٹیشنز نصب کیے جائیں گے ،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ منصوبہ صرف چارجنگ انفرااسٹرکچر کے قیام تک محدود نہیں بلکہ اس کا مقصد شہریوں کو روایتی ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کے بجائے صاف، آسان اور ماحول دوست ذرائع نقل و حمل اپنانے کے مواقع فراہم کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی اپنی زمین اور وسائل استعمال کرتے ہوئے ان چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کو یقینی بنائے گی تاکہ منصوبے پر کام میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو،یہ قدم کراچی کو ایک سبز، جدید اور پائیدار شہر بنانے کے ویژن سے ہم آہنگ ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *