Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دیوالی کے بعد بھارتی دارالحکومت زہریلے اندھیرے میں ڈوب گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

دیوالی کے بعد بھارتی دارالحکومت زہریلے اندھیرے میں ڈوب گیا

نئی دہلی: روشنیوں کے تہوار دیوالی کے بعد بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی زہریلے اندھیرے اور دنیا کی آلودہ ترین ہوا میں ڈوب گیا۔سوئس ایئر انڈیکس کے مطابق 20 ملین سے زائد آبادی والے نئی دہلی شہر میں دیوالی کے ایک روز بعد آج فضائی آلودگی کا پیمانہ ڈھائی فیصد ریکارڈ ہوا جو کہ عالمی ادارہ صحت کے پیمانے سے 40 گنا زیادہ ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق نئی دہلی شہر سال بھر کی شدید آلودگی سے دوچار رہتا ہے، تاہم اس ہفتے ہوا کے معیار میں تیزی سے خرابی دیوالی کی تقریبات سے ہوئی۔اس روایتی تہوار دیوالی میں پٹاخوں کا وسیع پیمانے پر استعمال شامل ہے، جو ہوا میں سلفر آکسائیڈز اور نائٹروجن آکسائیڈز کے ساتھ ساتھ نقصان دہ بھاری دھاتیں بھی خارج کرتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *