Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پرائیویٹ ٹور آپریٹرز نے حج کی بکنگ مکمل کر لی: ذرائع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پرائیویٹ ٹور آپریٹرز نے حج کی بکنگ مکمل کر لی: ذرائع

لاہور: پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی جانب سے حج کی بکنگ مکمل کر لی گئی۔ذرائع کے مطابق پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے لئے آج آخری دن تھا، قبل ازیں وزارت مذہبی امور کی جانب سے مقررہ کوٹے کے مطابق بکنگ مکمل نہ ہونے پر 22 اکتوبر تک کی توسیع دی گئی تھی۔وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ سال کے حج کے لئے 60 ہزار حاجیوں کا کوٹہ دیا گیا تھا، نجی ٹور آپریٹرز کی جانب سے گزشتہ سال حج سے محروم رہ جانے والوں کو آئندہ سال کے حج کے لئے ترجیح دی گئی۔ذرائع کے مطابق باقی ماندہ کوٹے کے لئے نئی بکنگ کی گئی، سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کو حج 2026 کے لئے ایک لاکھ 79 ہزار 210افراد کا کوٹہ فراہم کیا گیا۔سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار 210 افراد کو حج پر بھجنے کا فیصلہ کیا گیا، وفاقی وزیر مذہبی امور حج سے متعلق کل اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *