Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
رضوان کیساتھ غلط ہوا، شاہین کی کپتانی پر عامر کا ردعمل کپتانی کا انحصار صرف ایک اچھی یا بری سیریز پر نہیں ہونا چاہیے ،سابق بولر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

رضوان کیساتھ غلط ہوا، شاہین کی کپتانی پر عامر کا ردعمل کپتانی کا انحصار صرف ایک اچھی یا بری سیریز پر نہیں ہونا چاہیے ،سابق بولر

کراچی:قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے شاہین آفریدی کو کپتان بنانے پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ رضوان کے ساتھ ٹھیک نہیں ہوا ۔سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ویڈیو بیان میں کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ محمد رضواان کے ساتھ نامناسب سلوک کیا گیا ہے ، ان حالات میں یہ فیصلہ اچھا نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ رضوان کی قیادت میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا میں سیریز جیتے جو ہمارے بڑے کپتان بھی حاصل نہیں کرسکے ، ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے تھا۔محمد عامر نے کہا کہ کپتانی کا انحصار صرف ایک اچھی یا بری سیریز پر نہیں ہونا چاہیے ۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ کپتان راتوں رات نہیں بنتے تاہم یہاں ایک خراب سیریز کپتان کی جگہ لینے کیلئے کافی ہے ، رضوان ذہین کپتان ہے اور اس میں مہارت بھی ہے ۔انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر شاہین کو قومی ٹیم کی باگ دوڑ سونپنی ہی تھی تو پہلے انہیں نائب کپتان بنانا چاہیے تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *