اسلام آباد، راولپنڈی : وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24گھنٹہ میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 25نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈی ایچ او آفس کی رپورٹ کے مطابق دیہی علاقوں سے 14اور شہری علاقوں سے 11مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، ڈینگی لاروا کے خاتمے کیلئے 1565رہائشی علاقوں میں سپرے جبکہ 2273مقامات پر فوگنگ کی گئی، ہسپتالوں میں زیرِ علاج مریضوں کی تعداد 59ہے، انسپکشن کے دوران 492مقامات پر لاروا پازیٹیو جبکہ 5پر نیگیٹو نتائج سامنے آئے۔ صوبائی وزیر پنجاب خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت جڑواں شہروں میں ڈینگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے، ڈپٹی کمشنرز، ڈی جی ہیلتھ سروسز ایم سی آئی، راولپنڈی انتظامیہ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ایگزیکٹوڈائریکٹرپمز، ڈپٹی کمشنر مری سمیت وفاقی وزارت صحت کے افسران بذریعہ زوم اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صحت کو جڑواں شہروں میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال، سرویلنس سرگرمیوں اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
ڈینگی کے وار جاری، 24گھنٹے میں 25نئے کیس رپورٹ دیہی علاقوں سے 14اور شہری علاقوں سے 11مریضوں کی تصدیق ہوئیصوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت سی ڈی اے، ڈی سی آفس پنڈی میں اجلاس

Leave a Reply