اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے اے ڈی بی مشن کے وفد نے ڈائریکٹر جنرل ہیدیکی ایواساکی کی سربراہی میں ملاقات کی، مواصلاتی شعبے میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں خصوصاً شاہراہوں اور موٹرویز کی تعمیر و توسیع حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ گزشتہ ایک سال میں این ایچ اے کے ریونیو میں تاریخی اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ادارہ مالی طور پر خود مختاری کی طرف گامزن ہے۔ لاہور، سیالکوٹ، کھاریاں اور راولپنڈی موٹروے کے منصوبے کی تکمیل سے 100کلو میٹر تک کا فاصلہ کم ہوگا جس سے سفر کے وقت اور ایندھن دونوں کی بچت ممکن ہوگی جبکہ یہ پہلے سے موجود لاہور، اسلام آباد موٹروے ایم 2کا متبادل ہوگی۔ موٹرویز پر حد رفتار کی سختی سے پابندی کے ذریعے محفوظ شاہراہوں کے نظام کو یقینی بنایا جا رہا ہے، موٹرویز پر ایمرجنسی ریسکیو سروسز اور ائیر ایمبولنس سسٹم بھی متعارف کروا رہے ہیں۔ اے ڈی بی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ پاکستان اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے درمیان تاریخی اور مستحکم تعلقات موجود ہیں۔
شاہراہوں، موٹرویز کی تعمیر و توسیع اولین ترجیح، علیم خان موٹرویز پر ایمرجنسی ریسکیو سروسز،ائیر ایمبولنس سسٹم بھی متعارف کرا رہےوفاقی وزیر سے اے ڈی بی وفد کی ملاقات، جاری،مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو

Leave a Reply