Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
غزہ امن فورس کا حصہ بننے کیلئے متعدد ممالک تیار ہیں: امریکی وزیر خارجہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

غزہ امن فورس کا حصہ بننے کیلئے متعدد ممالک تیار ہیں: امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ متعدد ملک غزہ کے لیے بین الاقوامی فورس میں حصہ لینے کو تیار ہیں۔امریکی وزیر خارجہ نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق اسرائیلی پارلیمنٹ کے اقدام کو غزہ معاہدے کے لیے خطرناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ امریکا کی درخواست پر برطانوی فوجیوں کو غزہ امن منصوبے کی نگرانی کےلیے اسرائیل میں تعینات کردیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی فوج کے ایک سینئر کمانڈر اور محدود تعداد میں فوجیوں کو امریکا کی درخواست پر غزہ امن منصوبے کی نگرانی کےلیے اسرائیل بھیجا گیا ہے۔اس سے قبل امریکی سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا تھا کہ غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے روانہ ہونے والے 200 فوجیوں میں امریکی فوجی شامل نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو امن معاہدے کو مستحکم کرنے کے لیے اسرائیل کا دورہ کرنے جا رہے ہیں، وہ اسرائیل کی دائیں بازو کی قیادت کے حامی رہے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *