Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
افغانستان کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے تو کھلی جنگ ہے: وزیر دفاع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

افغانستان کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے تو کھلی جنگ ہے: وزیر دفاع

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات ہو رہے ہیں، جلد نتیجہ سامنے آئے گا، اگر مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے تو کھلی جنگ ہے۔خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ چار پانچ روز میں سرحدی علاقوں میں کوئی ہلچل نہیں ہوئی، ہم نے 40 سال افغانوں کی مہمان نوازی کی، اب جو بھی پاکستان آئے گا ویزے کے ذریعے ہی آئے گا۔وزیر دفاع نے کہا کہ افواج پاکستان دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار ہیں، ہم ہر دوسرے دن شہدا کے جنازے پڑھتے ہیں، سکیورٹی فورسز کے جوان سرحدوں پر اپنی جانیں قربان کرتے ہیں، ایک طرف وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے ہمارا ملک محفوظ ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں بہادر لوگ رہتے ہیں جو ملکی سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں، شہدا کی وجہ سے ہماری سرحدیں محفوظ ہیں، بھارت کے خلاف ایک جنگ لڑ چکے ہیں، بھارت دوسری پراکسی جنگ افغانوں کے ذریعے لڑ رہا ہے، افغان بھارتی پراکسی کے طور پر کام کررہے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *