Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
تمام صوبے ایک خاندان، بلوچستان کو ترقی میں برابر شریک کرنا ہوگا: وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

تمام صوبے ایک خاندان، بلوچستان کو ترقی میں برابر شریک کرنا ہوگا: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام صوبے ایک خاندان ہیں، بلوچستان کے عوام کو ترقی میں برابر شریک کرنا ہوگا،بلوچستان کی ترقی پاکستان کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے۔نیشنل ورکشاپ بلوچستان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے، بلوچ رہنماؤں نےرضاکارانہ طور پر پاکستان کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کیا، بلوچستان کی ثقافت ، تاریخ اور روایات اسے منفرد بناتی ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کو بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے، افسوس کہ بلوچستان کی دولت اب بھی زمین کے اندر دفن ہے، گزشتہ دہائیوں میں بلوچستان کو نظر انداز کرنا خود احتسابی کا لمحہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بلوچ عوام ہمیشہ کشادہ دل اور مہمان نواز رہے ہیں، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے، بلوچستان میں مختلف برادریوں کے درمیان دیرپا ہم آہنگی قائم رہی، وفاق کی روح باہمی قربانی اور بھائی چارے میں پوشیدہ ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *