واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کا نئے لانگ رینج جوہری کروز میزائل ’بوریویسٹنک‘ کے کامیاب تجربے پر تنقید کی ہے۔صدر ٹرمپ نے صدارتی طیارے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روس کے تجربے کے بارے میں پوچھے جانے پر ٹرمپ کہا کہ امریکا کو اتنا دور جانے کی ضرورت نہیں کیونکہ امریکا کا ایک جوہری آبدوز روس کے ساحل کے قریب موجود ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں پیوٹن کا یہ کہنا مناسب نہیں کہ وہ میزائل کا تجربہ کر رہے ہیں، آپ کو جنگ ختم کرنی چاہیے، وہ جنگ جو ایک ہفتے میں ختم ہو جانی چاہیے تھی، اب اس کا چوتھا سال ہے، یہی وہ کام ہے جو روس کو کرنا چاہیے نہ کہ میزائل ٹیسٹ کرنا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ یوکرین میں جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، جو دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ کی سب سے ہلاکت خیز جنگ ہے، انہوں نے کہا کہ یوکرین میں امن قائم کرنا غزہ میں جنگ بندی یا بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازع ختم کرنے سے زیادہ مشکل ہے۔جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ روس پر اضافی پابندیاں لگانے پر غور کر رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا ’آپ کو پتہ چل جائے گا‘۔
پیوٹن میزائل تجربات کی بجائے جنگ ختم کرنے پر توجہ دیں: ٹرمپ

Leave a Reply