Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کشمیر ڈے پر دفتر خارجہ میں تقریب، بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کشمیر ڈے پر دفتر خارجہ میں تقریب، بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد: وزارتِ خارجہ نے کشمیر ڈے پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق کنٹرول لائن کے آر پار اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا، وزارتِ خارجہ میں مرکزی تقریب ہوئی افسران و عملے نے شرکت کی جب کہ کشمیر یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سفارتی کور کو بھارتی مظالم پر خصوصی بریفنگ دی گئی، بھارتی مظالم پر مبنی دستاویزی فلم سفارت کاروں کو دکھائی گئی، صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ نے خصوصی پیغامات بھی جاری کیے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان نے عالمی برادری سے بھارت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی بھارت کے غیر قانونی قبضے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کی اور وزیرِ خارجہ کے خطوط اقوامِ متحدہ، سلامتی کونسل اور او آئی سی سربراہان کو ارسال کیے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اور اشتعال انگیز بیانات سے خطے کے امن کو خطرہ ہے، کشمیری عوام سات دہائیوں سے بھارتی جبر و استبداد کا شکار ہے،یومِ سیاہ پر کشمیری عوام کے عزم و استقامت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ترجمان نے کہا کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد جاری ہے،پاکستان کا عہد ہے کہ ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ27 اکتوبر یومِ سیاہ پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کا 78واں سال مکمل ہو گئے، پاکستان کا اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ مقبوضہ وادی کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *