کراچی:بھاری لیورج ادائیگیاں ، شرح سود 11 فیصد پر برقرار اور پاک افغان مذاکرات میں دراڑوں نے اسٹاک مارکیٹ میں منفی اثرات مرتب کئے جس کے باعث سرمایہ کاروں کے حوصلے پست ہوگئے ۔ دوران کاروبار مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی مسلسل فروخت نے انڈیکس کو یومیہ 1 لاکھ 61 ہزار 766 پوائنٹس کی حد تک گرادیا ،دن بھر شدید مندی کی بدولت 58فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی، جبکہ سرمایہ کاروں کے 1کھرب 12ارب روپے ڈوب گئے ۔ایک موقع پر 1538 پوائنٹس کی مندی سے انڈیکس کی 1لاکھ 62ہزار پوائنٹس کی سطح بھی گرگئی تھی تاہم اختتامی لمحات میں دوبارہ خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1140 پوائنٹس کی کمی سے 162163پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 423پوائنٹس کی کمی سے 49418پوائنٹس اور آل شیئر زانڈیکس 591پوائنٹس کی کمی سے 98789پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری حجم 3.31فیصد کم رہا۔گزشتہ روز 1ارب 66لاکھ 86ہزار 336 حصص کے سودے ہوئے ۔
اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا منفی آغاز،112ارب خسارہ 1140 پوائنٹس کی کمی سے 100انڈیکس ایک لاکھ62ہزار163 پر بند

Leave a Reply