Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈالرکی قدرمزید کم،تولہ سونا 3ہزار300روپے سستا تولہ سونا 4لاکھ 30ہزار 362،دس گرام لاکھ 68ہزار 966روپے ریکارڈ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈالرکی قدرمزید کم،تولہ سونا 3ہزار300روپے سستا تولہ سونا 4لاکھ 30ہزار 362،دس گرام لاکھ 68ہزار 966روپے ریکارڈ

کراچی:انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر مزید سستاہوگیاتاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا،ادھر عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 281.01 روپے کا ہوگیاتاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر282.05روپے پر مستحکم رہا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 33 ڈالر کی کمی سے 4080 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 30 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 829 روپے کی نمایاں کمی سے 3 لاکھ 68 ہزار 966 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ ہفتے کو فی تولہ سونا 1800 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 33 ہزار 662 روپے پر جاپہنچا تھا۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 27 روپے کی کمی سے 5097 روپے ہوگئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *