Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جنرل ساحر شمشاد کا دورہ بنگلہ دیش:اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں چیف ایڈوائزر محمد یونس، عسکری قیادت سے دفاعی تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق چیئرمین جوائنٹ چیفس کا سکول آف انفنٹری و ٹیکٹکس کا دورہ، فیکلٹی اور طلبہ سے گفتگو – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جنرل ساحر شمشاد کا دورہ بنگلہ دیش:اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں چیف ایڈوائزر محمد یونس، عسکری قیادت سے دفاعی تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق چیئرمین جوائنٹ چیفس کا سکول آف انفنٹری و ٹیکٹکس کا دورہ، فیکلٹی اور طلبہ سے گفتگو

راولپنڈی :چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کے سرکاری دورے کے دوران اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دفاعی و سکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس، نیول سٹاف کے چیف ایڈمرل محمد ناظم الحسن، ایئر چیف مارشل حسن محمود خان اور آرمڈ فورسز ڈویژن کے پرنسپل سٹاف آفیسرلیفٹیننٹ جنرل ایس ایم کامرل حسن سے الگ الگ ملاقات کی۔دونوں طرف سے عالمی و علاقائی سکیورٹی کے حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال اور دفاعی تعلقات مضبوط کرنے کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔ جنرل ساحر شمشاد نے کہا دونوں ممالک خودمختاری اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات مزید گہرا کرنے کے عزم رکھتے ہیں۔ فوجی تعاون بڑھانے اور ملٹری ٹو ملٹری اقدامات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس سلیٹ کا دورہ کیا اور فیکلٹی و طلبہ سے گفتگو کی۔ بنگلہ دیش کی سول اور ملٹری قیادت نے پاکستانی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار، دہشتگردی کے خلاف جدوجہد اور قربانیوں کو سراہا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *