Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
گندم ترسیل پر پابندیاں ختم کریں:گورنر پختونخوا کا وزیراعظم کو خط پی آئی اے کی پشاور تا کراچی اور خلیجی ممالک کو روزانہ پروازیں بحال کرنے کا بھی مطالبہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

گندم ترسیل پر پابندیاں ختم کریں:گورنر پختونخوا کا وزیراعظم کو خط پی آئی اے کی پشاور تا کراچی اور خلیجی ممالک کو روزانہ پروازیں بحال کرنے کا بھی مطالبہ

اسلام آباد:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر صوبے کیلئے گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد غیر آئینی پابندیاں فوری ختم کرنے کی درخواست کی ہے ۔ انہوں نے مؤقف اپنایا کہ یہ پابندیاں خیبرپختونخوا کی غذائی سلامتی متاثر کر رہی ہیں اور وفاقی تعاون کے آئینی اصولوں کے منافی ہیں۔ ادھر گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیر دفاع خواجہ آصف سے مطالبہ کیا کہ پشاور سے کراچی اور خلیجی ممالک کیلئے پی آئی اے کی روزانہ پروازیں فوری بحال کی جائیں، کیونکہ محدود پروازوں کے باعث عوام اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور صوبے کی تجارتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ گورنر نے یقین ظاہر کیا کہ وفاقی حکومت اس دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *