اسلام آباد: چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا نے متعلقہ افسران کے ہمراہ آسان خدمت مرکز کا دورہ کیا، تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات میں مزید بہتری لانے کیلئے انتہائی پرعزم ہیں۔ آسان خدمت مرکز کے قیام کا بنیادی مقصد شہریوں کو ایک چھت تلے مختلف خدمات و سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ خدمت مرکز کا قیام ای گورننس اور سروس ڈیلیوری کی بہتری میں مددگار ثابت ہوگا۔ ادھر چیئرمین سی ڈی اے نے شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا، تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کے تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی۔ چیئرمین نے منصوبے پر کام تیز کرنیکی ہدایت کی۔
آسان خدمت مرکز، ایک چھت تلے ساری سہولیات،رندھاوا اسلام آباد کی شہریوں کوہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں،چیئرمین سی ڈی اے

Leave a Reply